ملتان: سوشل میڈیا میں اپنی بے باک وڈیوز اور متنازع بیانات کے حوالے سے معروف قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے مبینہ طور پر قتل کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قندیل بلوچ کو مظفر گڑھ کے علاقے گرین ٹاؤن میں اپنے آبائی گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے قتل کیا ہے، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے کہا ہے کہ اس کی بہن آئے دن ٹی وی پر آکر ہماری عزت کی دھجیاں اڑارہی تھی۔
0 comments:
Post a Comment